ایڈیٹرکاانتخاب
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مشاورت مکمل کر لی
لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہور ہائیکورٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ‘ذرائع
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مشاورت مکمل کر لی ‘لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہور ہائیکورٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپر یم کورٹ آف پاکستان کے ججز صاحبان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس سید منصور علی شاہ کو سپر یم کورٹ لے جانے کی بجائے ان کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس ہی بر قرار رکھا جائیگا جبکہ بلوچستان سے چیف جسٹس نور محمد مسکان زائی کو سپر یم کورٹ کیلئے ایلیوٹ کیا جائیگا ۔