پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردئیے
لاہور 26 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سینیٹر نعمان وزیر ،سینیٹر کینتھ ولیمز کو وجوہات بتانے کے لئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے،نوٹسز پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر بھجوائے گئے
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردئیے ۔میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پرسینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر کینتھ ولیمز کو نوٹسزبھجوائے جن میںدونوں سینیٹرز سے جواب مانگا گیا ہے اور وجوہات بتانے کیلئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ نے انتخابی اصلاحات بل کی شق 203صرف ایک ووٹ کے فرق سے منظورکی تھی ۔ دونوں سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ اس شق کے تحت کوئی بھی نااہل یا سزا یافتہ شخص پارٹی صدر بن سکے گا ۔