ایڈیٹرکاانتخاب

بینظیر بھٹو کا قتل محمد خان چانچڑنے کیا ،ذوالفقار مرزا

کراچی 26 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل محمد خان چانچڑ نے کیا اور بی بی پر فائرنگ کرنے والا بھی یہی شخص تھا ان کے ساتھ سلو تھا جو گاڑی ڈرائیور تھا جو پیپلز پارٹی کے رکن تھے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کو قتل کرنے کا پیغام جاوید خان جیل سے لے کر آئے تھے اور یہ جیل میں ڈاکٹر تھے ۔
لیکن کچھ وجوہات اور دوستی کے باعث میں نے پہلے اپنا منہ نہیں کھولا ۔مجھے نہیں پتہ تھا کہ آصف زرداری ملک توڑنا چاہتے ہیں اور یہ ایک بھارتی ایجنٹ ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں یہ سب جان کر اپنا منہ نہیں کھولوں گا ، انہوں نے کہا کہ مجھے اور چند ایک باتوں کا علم ہے جو میں وقت آنے پر عوام کو آگاہ کروں گا ۔ واضح رہے چند روز قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اہم انکشاف کر چکے ہیں کہ بینظیر بھٹو کا قتل آصف علی زرداری نے کروایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button