انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے جوہری مقام کے نزدیک زلزلے کے دو جھٹکے، جنوبی کوریا

سیئول 26 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک جوہری تجربے کے مقام کے نزدیک ہفتے کے روز زلزلے کے دو جھٹکے آئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے جوہری تجربے کے چند روز بعد سیرونماکے مقام کے نزدیک زلزلے کے دو جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے پہلے ہی مطلع کیا تھا کہ جاپانی وقت کے مطابق ہفتے کے روز شام پانچ بجکر 29 منٹ پر ایک جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ جاپانی وقت کے مطابق دوسرے روز ً دوپہر ایک بجکر 43 منٹ پر اسی مقام پر 2.6 شدت کے ایک زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ انتظامیہ نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ دونوں جھٹکوں کا مرکز شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں جوہری تجربے کے مقام پٴْنگیری سے تقریباً 6 کلومیٹر دٴْور اور 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں دوبارہ اِسی پیمانے کے زلزلے مزید آسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button