ایڈیٹرکاانتخاب
نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ ز کا صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے پرسنل سکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ایک صحافی بے ہوش بھی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر ان کے پرسنل گارڈز کی ایک بڑی تعداد بھی عدالت میں آئی جنہوں نے آتے ہی سکیورٹی کو ٹیک اوور کرلیا اور صحافیوں کو دھکے دے کر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ اس دوران نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز نے دنیا نیوز کے نمائندے عامر سعید عباسی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔ دنیا نیوز کے نمائندے پر نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ بے ہوش ہوگئے۔