انٹرنیشنل

امریکا کے اسٹریٹجک بموں کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کے باہر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، وزیر خارجہ۔

نیویارک: شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا حالیہ بیان جنگ کا واضح اشارہ ہے جب کہ امریکی اقدامات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
امریکی صدر نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ابھی شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا بیان سنا ہے، اگر وہ ’’چھوٹے راکٹ مین‘‘ کی سوچ کے حامی ہیں تو یہ زیادہ عرصے تک ہمارے درمیان نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ امریکی اقدامات کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے، ہم امریکا کے اسٹریٹجک بموں کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کے باہر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پہلے امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر کے ’’کون تادیر ہمارے درمیان ہو گا‘‘ کے سوال کا جواب بھی وقت آنے پر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربات کے بعد پیانگ یانگ پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کر دی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی ہے جب کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ہم امریکا کی وجہ سے ہی ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ایٹمی تجربات کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button