پاکستان

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں گیہل میں ادا کئی گئی

اسلام آباد/مری 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے قریب ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے


لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں گیہل میں ادا کئی گئی‘لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے قریب ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔شہید کی نماز جنازہ میں انکے آبائی گاؤں گیہل میں ادا کئی گئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی‘ جی او سی مری،صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور ،جہانگیر شجاع خان زادہ‘ اہم سیاسی شخصیات‘ سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی‘ سابق رکن صوبائی اسمبلی شفقت عباسی،جاوید اقبال ستی ،افواج پاکستان کے حاضر سروس جوانوں سمیت ریٹائر سینئر افسران وسیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


لیفٹیننٹ ارسلان عالم خیبرایجنسی کے علاقیراجگال میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چیک پوسٹ پرسرحدپارسے فائرنگ سے شہیدہو گئے تھے۔ بائیس سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی چیک پوسٹ پر پوسٹ کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button