بزنس

کراچی چیمبر کے سالانہ انتخابات،تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)کی منیجنگ کمیٹی کے ہفتہ کومنعقد ہونے والے اجلاس میں تمام عہدیداران کو سال2017-18کیلئے بلا مقابلہ منتخب کر لیاگیاہے ،بزنس مین گروپ(بی ایم جی) کے امیدوارمفسر عطا ملک کراچی چیمبرکے 25ویں صدر کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ، اسی طرح عبدالباسط عبدالرزاق سینئر نائب صدر او ر ریحان حنیف نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی اور انجم نثار نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے کراچی چیمبر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے اور تاجر وصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انتھک کوششیں کریں گے ،بی ایم جی مسلسل 20سال سے کراچی چیمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کررہاہے جن میں سے پچھلے 11سال میں منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں بی ایم جی کو لگاتار بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے شہر بھر کی پوری تاجر و صنعتکار برادری کی بی ایم جی کو بھرپور سپورٹ ظاہر ہوتی ہے ،بی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی رہنمائی میں کے سی سی آئی کے تمام عہدیداران اپنی مدت کے دوران عوام کی خدمت کی شفاف پالیسی اختیار کرتے ہوئے کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کااعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button