بزنس

ملک طاہر جاوید لاہور چیمبر کے بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(دنیا وی او سی)ملک طاہر جاوید لاہور چیمبرکے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، وہ سابق چیئرمین پیاف اور چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی سمیت کاروباری برادری کے اہم پلیٹ فارموں سے کلیدی عہدوں پر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈر الائنس نے انہیں آئندہ برس کیلئے متفقہ طور پرصدر منتخب کیا ہے ، لاہور چیمبر میں فاؤنڈر اور پیاف کے درمیان طے شدہ فارمولے کے مطابق رواں برس فاؤنڈر کے صدر عبدالباسط جبکہ سینئر نائب صدر اور نائب صدر پیاف کے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button