بزنس

وزارت تجارت کادرآمدی ٹیرف بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز وی او سی) وزارت تجارت نے درآمدی ٹیرف بڑھانے کا اعلان کردیا ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم واستحکام کا اثر معیشت پر پڑتا ہے ، غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ٹیرف میں تبدیلی کی جائیگی، چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ، اپٹما کے ساتھ مل کر کاٹن ریسرچ اور کپاس کی پیداوار بڑھائیں گے ،ہفتہ کو پرویز ملک نے اپٹما کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل ملکی صنعت کا اہم حصہ ہے ،صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پیداواری لاگت کم کرکے مراعات دے کر برآمدات بڑھائی جائیں ،نئے ٹیکسٹائل پیکیج کااعلان وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد جلد کیا جائے گا،نئے پیکیج میں پیداواری لاگت کم اورمراعات دینے کیلئے اقدامات رکھے جائیں گے ،ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور نئی منڈیوں کی تلا ش میں ایکسپورٹرز کی معاونت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درآمدات کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ،چین کے آزادانہ تجارتی معاہدے میں تبدیلی کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button