ایڈیٹرکاانتخاب

جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ لواحقین کا حق ہے ،عوامی تحریک

کراچی (نیوز وی او سی)پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود شہدائے ماڈل ٹاؤن کو جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نہ ملنا توہین عدالت ہے ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ لواحقین کا حق ہے اگر ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں پنجاب حکومت ملوث نہیں تو باقر نجفی رپورٹ کیوں چھپائی جا رہی ہے ۔ساری دنیا جانتی ہے پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے اور شہباز شریف،راناء ثناء اﷲ ،توقیر شاہ 14شہریوں کے قاتل ہیں۔ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم باقر نجفی رپورٹ بھی حاصل کریں گے ،ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا قصاص بھی ہو گا اور ملوث قاتلوں کو پھانسیاں بھی ہونگی کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے گلشن اقبال میں خطاب کر رہے تھے ۔قاضی زاہد حسین نے مزید کہا موجودہ نا اہل حکمران ملکی قوانین کو روند کر ریاست میں اپنی بادشاہت چاہتے ہیں مگرپاکستان عوامی تحریک ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔بیماریوں کے بہانے کرپٹ خاندان ملک لوٹ کر فرار ہو چکا ہے ۔ایک جھوٹے ،نا اہل،کرپٹ،چور انسان کیلئے آئین میں تبدیلی ظلم ہے یہ آئین پر حملہ ہے الیکشن اصلاحات کے نام پر بل کی شق 203قوم کے ساتھ مذاق ہے جس طرح کے کرپٹ لوگ قوم پر مسلط ہیں ان سے اپنے مفادات کے بل کے علاوہ خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button