مادر وطن کے دفاع کا حلف لیا, کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے, آرمی چیف
ملک کے دفاع کافرض ہرقیمت پرنبھاتے رہے ،نبھارہے ہیں اورنبھاتے رہیں گے ،پاکستان کے شہداکوسلام پیش کرتے ہیں:ٹوئٹرپیغام،آئی ایس پی آر راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرعزم قوم دشمنوں کو شکست دیتی چلی جارہی ہے ،ہم نے مادر وطن کے دفاع کا حلف لیا اوراس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔آئی ایس پی آرکے ڈی جی میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق:سربراہ پاک فوج نے ملک کے شہداکوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنی مادروطن کے تحفظ کاحلف اٹھارکھاہے ،چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت یاقربانی دیناپڑے ہم یہ فرض نبھاتے رہے ،نبھارہے ہیں اورنبھاتے رہیں گے ۔جنرل باجوہ کامزید کہناتھاکہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی غیرملکی کوششیں بے نقاب ہوچکی ہیں،پر عزم قوم ان دشمنوں کوشکست دیتی جارہی ہے ۔