Draft

ایس پی سٹی محمد علی وسیم کی ہدایت پر شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کی دوڑیں لگادیں

گوجرانوالہ 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سٹی ڈویژن پولیس کے کریک ڈاؤن نے منشیات فروشوں کی دوڑیں لگادیں اکثر منشیات فروش زیر زمین چلے گئے بعض گرفتاری کے خوف سے گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے،ایس پی سٹی محمد علی وسیم کی ہدایت پر شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں پولیس نے مزید 10منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کر لی کریک ڈاؤن میں کوتوالی، کھیالی، باغبانپورہ، سبزی منڈی گرجاکھ اور قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے حصہ لیا قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے محلہ اسلام پورہ میں چھاپہ مار کر محمدیوسف ولد عبدالغنی کو گرفتارکر کے 1375گرام چرس بر آمدکرلی جس کیخلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا کوتوالی پولیس نے عبدالرؤف عرف روفا چاندی والا سکنہ کوچہ مولی سنگھ المعروف روفا جوتے والا کو گرفتار کر کے 1156گرام چرس پر آمد کر لی ملزم کیخلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گرجاکھ پولیس نے بھی تین ملزمان چاہت علی،آصف مسیح اور عدنان کو گرفتار کر لیا ادھر پولیس نے منشیات کے ریکارڈیافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی آپریشن شروع کر دیا ے ایس پی محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اپنے اپنے علاقوں کے منشیات فرشوں کی نشاندہی کریں تاکہ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بناکر ان کا مستقبل تباہ کر نے والے ناسوروں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button