Draft

شہریوں سے غیر شائستہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سی ٹی او محمد آصف ظفر چیمہ

گوجرانوالہ 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ٹریفک سٹاف عوام کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھے، ڈیوٹی میں سنجیدگی سے اپنے وقار کو بلند کریں۔سی ٹی او
چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے جنرل میٹنگ سے خطاب کیا اور افسران و ملازمین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام سے غیر شائستہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا۔وردی پولیس افسر کی شان ہوتی ہے ہمیشہ صاف ستھری اور مکمل وردی استعمال کریں۔اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں اور شہریوں سے قانون کی پاسداری بھی کروائیں اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ سہولت بھی فراہم کریں۔ سی ٹی او نے ہدایت کی کہ عوام خدمت کلچر کو فروغ دیں۔چالان کا مقصد اصلاح ہوتا ہے نہ کہ سزا۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بریف کریں تاکہ عوام قوانین پر عمل پیرا ہو کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہو ں نے کہاکہ ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ڈسپلن کورس کرایا جارہا ہے۔ جس کا دورانیہ دو سے تین گھنٹے بھی ہو سکتا ہے۔ افسران و ملازمین کیلیے رخصت پر جانے کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا جس سے ٹریفک ڈیوٹی بھی متاثر نہ ہوگی ۔ تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کو سرٹیفکیٹیس اورنقد انعامات سے بھی نوازاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button