پاکستان
سینیٹر اسحاق ڈار کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ، وکیل نے تصدیق کردی
اسلام آباد 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آج(پیر) کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ، اسحاق ڈار کے وکیل نے ان کی پیشی کی تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل محمد امجد پرویز نے اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہوئے ہیں ۔ وطن واپس پہنچنے پر ان کی گرفتاری خارج از امکان نہیں۔