نکاح کر کے مال بنانے والی حسینہ قانون کی گرفت میں آگئی
سرگودھا 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سرگودھا کی 18سالہ حسینہ نے 4ماہ کے دوران 7لڑکوں سے شادی رچائی اور مال بٹور کر رفو چکر ہو جاتی تھی
سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 18سالہ دوشیزہ ثناء نے چار ماہ کے دوران 7شادیاں کیں اور ساتوں گھروں کا صفایاکیا اور چلتی بنی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ کے حسن میں مبتلا ہونے والے افراد نے قانون سے انصاف طلب کرتے ہوئے حسینہ کو گرفتار کروا دیا ہے ۔جبکہ ثناء کے اس واردات میں اس کے والد ،بھائی اور نکاہ خواں بننے والے افرادبھی اس جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے نکاہ نامے پیش کئے ۔
اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2سے 3لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں ،اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاہ کا اندراج کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔ اربن ایریا پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے منہ بولے بھائی ،باپ ،نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں