پاکستان

تین اہم عمارتوں کو آگ لگنے والی ہے جن میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ موجود ہے

لاہور 24 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میری چڑیل نے مجھے تین اہم مخبریاں دی ہیں اور وارننگ بھی دی ہے کہ میرے جتنے بھی چاہنے والے ہیں میں ان سے کہوں کہ ان تین عمارتوں سے دور رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ تین عمارتیں ہیں جن میں متوقع طور پر جسٹس باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ رکھی ہوئی ہے۔
کیونکہ جس بھی عمارت میں شریف خاندان کے خلاف ثبوت ہوتا ہے اس کو آگ لگ جاتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔، ایل ڈی اے کی بلڈنگ میں لگی آگ میں غالباً نو سے گیارہ لوگ جل کر مارے گئے لیکن بہت آسانی سے کہہ دیا گیا کہ ریکارڈ جلا ہے۔ نندی پور پراجیکٹ کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی، چودھری شوگر مل کے ریکارڈ کو بھی آگ لگی ، اس کے علاوہ شریف خاندان کے خلاف موجود کرپشن کے ریکارڈز کو بھی آگ لگ گئی ۔
اب جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک ہونے جا رہی ہے اور ان کو ڈر ہے کہ لارجر بنچ نے اگر ان کی اپیل مسترد کر دی تو رپورٹ پبلک ہو جائے گی ۔ مبشر لقمان نے کہاکہ ان لوگوں نے رپورٹ کے کچھ حصے بھی حذف کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس رپورٹ کی سرکاری طور پر تین کاپیاں ہیں۔ جس کے تحت تین اہم عمارتوں کو آگ لگنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button