Draft

قانون کی بالا دستی،فرینڈلی پولیسنگ ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ۔ آر پی او سلطان اعظم تیموری

گوجرانوالہ 23 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ۔امن و امان میں بہتری پیدا کرنے کے لئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ امن و امان کا قیام ، جرائم کی روک تھام ، مقدمات کا فوری اندراج اور انصاف پر مبنی تفتیش ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے گی ۔ کار سرکار میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او آفس میں منعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایس پی لیگل سکندر مرزا ،اے ڈی آئی جی اطہر علی،ڈی ایس پی لیگل صفدر ہنجرا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدر علی، انچارج سیکیورٹی اعجاز یامین ،ریڈر ماجد علی ،پولیس ترجمان عامر وسیم،گلریز خان اورآر پی او آفس کی تمام برانچز کے انچارج بھی موجود تھے۔آر پی او نے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جائے گا۔ تفتیشی امور میں بہتری پیدا کرنے کے لئے جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو برؤئے کار لایا جائے گا ۔ ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے انچارج برانچز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ و ہ آنے والے سائلین سے انتہائی شائستگی سے پیش آئیں اور ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسائل سنیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کے مسائل فوری حل کریں۔بعد ازاں ریجنل پو لیس آ فیسرسلطان اعظم تیمو ری نے ریجن بھر کے ڈی پی اوزکو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجاریہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور مجالس اور جلوسوں میں ایس او پی کے مطابق نفری تعینات کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز کا فرض ہے کہ وہ خود فو ل پر و ف سیکیو رٹی انتظامات چیک کریں اورپوائنٹس پر تعینات نفری کو بریف کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button