انٹرنیشنل

جنگ کا خطرہ سنگین ،امریکی بمبار طیاروں کی شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں پروازیں

واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن )شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس کشیدگی میں اضافہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد آئی تاہم شمالی کوریا نے اسے امریکہ کیلئے تحفہ قرار دیا تھا ۔اس سب کے بعد امریکہ بھی کھل کر میدان میں آ گیاہے اور امریکہ کے بمبار طیاروں نے شمارلی کوریا کے مشرقی علاقے میں پرواز کی جس پر پینٹاگون کا کہناہے کہ پرواز کا مقصد شمالی کوریا کو بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس خطروں کے خاتمے کیلئے فوجی حل بھی موجود ہے
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ان پروازوں کا اعلان شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب سے کچھ دیر قبل کیا گیاہے ،پینٹا گون کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سنگین خطرہ ہے ،بمبار طیاروں کے ساتھ ایف 15سی جنگی طیارے بھی تھے اور اس کا مقصدر بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس خطروں کے خاتمے کیلئے فوجی حل بھی موجود ہے ۔پنٹاگون کا کہناتھا کہ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دفاع کیلئے ہر طرح کی صلاحیت استعمال کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔پنٹا گون کا کہناتھا کہ جہاں پرواز کی گئی یہ غیر عسکری علاقے سے شمال میں بہت دور ہے جو کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کو الگ کرتاہے ،جہاں کسی بھی امریکی جنگی جہاز نے 21ویں صدی میں یہ پرواز کی ہے۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلہ کی گہرائی ’صفر کلومیٹر‘ تھی جن کا مرکز شمالی کوریا کا علاقہ کلجو تھا جہاں اس کا ایٹمی گھر قائم ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ شمالی کوریا نے زیرزمین ایک اور ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھٹکے پیدا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button