ایڈیٹرکاانتخاب

شاہ فیصل کی نصابی کتاب میں شامل خلائی مخلوق کےساتھ تصویر کی اشاعت پر ہنگامہ

ریاض: سعودی عرب میں اسکول کی نصابی کتب میں شاہ فیصل مرحوم کی خلائی مخلوق کے ساتھ جعلی تصویر شائع ہونے پر ہنگامہ مچ گیا اور وزیرتعلیم نے معافی مانگ لی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تاریخ کے مضمون کی کتاب میں ایک تصویر شائع ہوئی جس میں مرحوم شاہ فیصل کو امریکی ڈرامہ سیریل ’اسٹار وارز‘ کے کردار یوڈا کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے اور شاہ فیصل 1945 میں اقوام متحدہ کے قیام کے میثاق پر دستخط کررہے ہیں۔ یہ تصویر 26 سالہ سعودی مصور عبداللہ الشیری نے بنائی جس کی اشاعت پر مملکت میں حیرانی و پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیرتعلیم احمد عیسیٰ نے اسے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی اور کتابوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔ احمد عیسی نے کہا کہ کتابوں کو درست کرنے کے بعد دوبارہ شائع کیا جارہا ہے جب کہ غلطی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
سعودی مصور عبداللہ الشیری نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر تو انہوں نے بنائی ہے لیکن نصابی کتاب میں شائع نہیں کی۔ عبداللہ الشیری نے بتایا کہ وہ عرب تاریخ کے اہم لمحات کی تصاویر میں فلمی کرداروں کو شامل کرتے رہتے ہیں اور انہی میں سے ایک یہ تصویر بھی تھی تاہم اس کا مقصد شاہ فیصل کی توہین کرنا نہیں تھا۔ الشیری نے وضاحت کی کہ وہ شاہ فیصل کی عزت کرتے ہیں جنھوں نے سعودی عرب کو بدل کر رکھ دیا اور عالمی سطح پر ایک اہم ملک بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button