ایڈیٹرکاانتخاب

سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے چوہدری نثار ایک بار پھر نظر انداز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے چوہدری نثار ایک بار پھر نظر انداز
سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، برجیس طاہراور نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورسمیت سینیٹ میں منظورشدہ انتخابی اصلاحات بل زیرغورآئیں گے جب کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کے کینسرکے علاج کے باعث لندن میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button