Draft
اردوکو کسی مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے :شبانہ اعظمی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب موج سراب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں اسے کسی ایک مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے ہوسکتا ہے وہ اردو زبان کی بہت زیادہ مہارت نہ رکھتے ہوں تاہم وہ اردو سننا اور سیکھنا چاہتے ہیں اس سے مجھے یہ امید ملتی ہے کہ اردو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔