سی ٹی او لاہور نے اپنی رہائش کے گرد رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردیں،ہائی کورٹ نے وضاحت کے لئے طلب کرلیا
لاہور (نماہندہ خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اقبال ٹاو ¿ن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سی ٹی اولاہور کو 22ستمبر کووضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے یہ کارروائی مرزا ضیاءالرحمن کی درخواست پر کی ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار عرصہ 35سال سے اقبال ٹاو ¿ن کے علاقے میں رہائش پذیر ہے، موجودہ سی ٹی او لاہور کو اقبال ٹاو ¿ن کے کشمیر بلاک میں پوسٹ آفس کے قریب رہائش الاٹ ہوئی، بے بنیاد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر سی ٹی او نے رہائش گاہ کے قریبی راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا، وہاں پر باقاعدہ پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں، رکاوٹیں کھڑی ہونے اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے اہل علاقہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رکاوٹیں کھڑی کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، عدالت علاقے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے۔