حمیرا ارشد کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(رپورٹر نیوز وی او سی) گلوکارہ حمیرا ارشد کی خلع دعویٰ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق حمیراارشد نے احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے لاہور کی فیملی عدالت میں دعویٰ دائر کردیا جس میں گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دو مرتبہ بیٹے کی خاطر احمد بٹ سے صلح کی مگر احمد بٹ اپنے روئیے سے باز نہیں آ رہا جس پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار اکتوبر کو طلب کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں