پاکستان

اسحاق ٍڈار خزانہ تو لے اڑئے ،کیا نئے وزیر نے مکھیاں مارنی ہیں، شجاعت

لاہور(رپورٹر نیوز وی او سی )
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے ہماری جماعت میں وکلا کی مسلسل شمولیت اور اظہار اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ یہی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی مفاد کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔ وہ یہاں اپنی رہائشگاہ پر عالمگیر ایڈووکیٹ اور ملک کرامت ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سینئر وکلا کے وفد سے ملاقات اور ان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ شامل ہونیوالوں میں محمد حسین، رفیق انیس، عثمان احمد کھوکھر، رانا احسان اللہ، عارف محمود چودھری، چودھری کرامت، ملک غضنفر سعید اور ذوالقرنین واہلہ شامل تھے ۔شجاعت حسین نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا وزیر خزانہ اسحاق ڈار جاتے جاتے خزانہ تو ساتھ لے گئے ہیں نئے وزیرخزانہ کیلئے کیا بچا ہے جب خزانہ ہی خالی ہے تو اس عہدے کی ضرورت نہیں ،کیا نئے وزیر خزانہ نے مکھیاں مارنی ہیں۔ انہوں نے کہان لیگ کے کئی افراد سپریم کورٹ کیخلاف بول کر توہین عدالت کے مرتکب ہوتے رہے ہیں عدلیہ کے تقدس کو پامال کرنیوالے ملک کے وفادار اور مخلص کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے پہلے کہہ دیا تھا کہ شریف خاندان ملک سے فرار ہو جائے گا ہم 12 سال تک ایک ساتھ رہے ہیں ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں اب یہ واپس نہیں آئیں گے ، شریف خاندان نے نہ تو پہلے عدالتوں کا سامنا کیا اور نہ ہی اب کریں گے ۔ پرویزالٰہی نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس باقر نجفی کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم 14 بیگناہوں کو قتل اور درجنوں کو زخمی کرنیوالوں کی سزا کی جانب پہلا قدم ہے ۔میڈیا کے سوالات کے جواب میں انکا کہنا تھا ہائیکورٹ کا یہ حکم قابل تحسین ہے اور یہ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی تین سالہ دعاؤں اور کوششوں سے ہی ممکن ہو سکا ہے ،نوازشریف، شہبازشریف اور سانحہ میں ملوث ان کے قریبی ساتھی اپنے کیے کی سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ظلم کرنیوالوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا پورے کے پورے خاندان جب بیرون ملک جاتے ہیں تو وہاں بیٹھ کر سیاست نہیں کی جاتی۔ملکی سیاست ملک میں رہ کر کی جائے تو بہتر ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button