سانحہ ماڈل ٹائون پر شہباز شریف کا استعفیٰ کافی نہیں ہوگا، مصطفی کمال
کراچی (نمائندہ کراچی نیوز وی او سی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف پر ماڈل ٹاؤن واقعہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو صرف ان کا استعفیٰ کافی نہیں ہوگا بلکہ حساب کتاب بھی لینا چاہیے ۔ گزشتہ روز ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی سی این نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ اچھا ہے اور اسے دیر آید درست آید کہا جاسکتا ہے ، دریں اثنا چیئرمین پی ایس پی سے پوپ فرانسس کے نمائندہ خصوصی روبرٹ مکالک نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر روبرٹ مکالک نے کہا کہ مصطفی کمال پاکستان میں واحد سیاستدان ہیں جو انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بات کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے انکی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لیے دعا کی۔