صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکار ہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صد میں ہونے والی ایک تقریب میں پر فار م کرنے کےلئے بلوایا
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جموریہ پاکستان میں ناعاقبت اندیش حکمرانوں کے کچھ عادات و خصائل بذات خود ملک کے ترقی نہ کر نے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ دین کے نام پر قائم پاک سرزمین میں دینی احکام سے ددری نے ہمیں اپنی منزل سے کہیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ملک کے سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی ایک ایسا انکشاف کر ڈالا ہے جو ہر پاکستانی کی آنکھیں کھول دینے کےلئے کافی ہے۔ کہتے ہیں کہ سابقہ دور(جو کہ پیپلزپارٹی کا دور تھا)کے صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکار ہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صد میں ہونے والی ایک تقریب میں پر فار م کرنے کےلئے بلوایا۔ شراب ،شباب اور کباب کی اس محفل میں اس دور کے حکومت اور اپوزیشن کے کئی اشرافیہ شریک تھے۔ اداکارہ نے شراب کے نشے میں رات گئے تک "پرفارم”کیا ۔ اور وہ ایک رات پاکستانیوں کی جیب پر اس قدر بھاری پڑی کہ سابق مس ورلڈ اور ان کی ٹیم بھارت واپس جاتے ہوئے دس کروڑ روپے سمیٹ کر لے گئی۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے پروگرام پر یہ رپورٹ لیک کی تو میرا پروگرام کافی عرصہ کے لئے بند کر دیا گیا ۔وہ دس کروڑ روپے جن سے ملکی ترقی کے کئی اہم منصوبے شروع کیے جاسکتے تھے ۔ہزاروں بے کس اور بھوکے عوام کو کھانا کھلایا جا سکتا تھا ۔اور نہیں تو ہماری نسلوں پر چڑھے قرض کے بھاری بھرکم بوجھ کا کچھ حصہ کم کیا جا سکتا تھا ایک اداکارہ کی "اداؤں”کی نظر کر دیا گیا۔