ایڈیٹرکاانتخاب

الطاف حسین کی نواز شریف کے حق میں تقریر خطرے کی گھنٹی، شیخ رشید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ملک اس وقت بحران میں مبتلا ہے ، موجودہ حکومت کو ایک ایسا وزیرِ اعظم چلا رہا ہے جو ایک کٹھ پتلی اور کرائے کی سائیکل سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ، اہم معاملہ نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی کا تعلق جس علاقے سے ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کا علاقہ مانا جاتا ہے ، اُن کے سسر ڈی جی آئی ایس پی آر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 4 ماہ بہت اہمیت کے حامل ہوں گے ، حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے ، اس کیس سے نمٹنے کے لئے نواز شریف سعودی عرب ، قطر ،امریکا اور طیب اردوان کی مدد سے نیا این آر او لانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے تھے تاکہ پاک فوج کو تباہ کر دیا جائے جیسا کہ مصر عراق ، لیبیا وغیرہ میں کیا گیا، تاکہ پاکستان کو بآسانی قابو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ بانی کی نواز شریف کے حق میں تقریر خطرے کی گھنٹی ہے ، لگتا ہے نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے ، این اے 120 نواز شریف اور کلثوم نواز کا آبائی حلقہ ہے ،تحریکِ انصاف کی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہترین انتخابی مہم چلائی تھی لیکن ان کے خلاف نوٹوں کی بارش ہوئی، راتوں رات سڑکیں بنائی گئیں،مریم صفدراس حلقہ سے ضمنی انتخاب لڑنا چاہتی تھیں، مریم صفدر نے ن لیگ کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے ن لیگ میں انڈر 19 کراؤڈ پیدا کر لیا ہے ، وہ ن لیگ کی نہیں بلکہ انڈر 19 کراؤڈ کی قیادت کر رہی ہیں ،چوہدری نثار کی ٹرین ہمیشہ چھوٹ جاتی ہے پھر وہ فیصلہ تک پہنچتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم صفدر اور کلثوم نواز کے ہوتے ہوئے شہباز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،وہ اسی تنخواہ پر کام کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button