سعودی سرحد کے قریب 3کمانڈروں سمیت 70 حوثی ہلاک
ریاض (اے پی پی) سعودی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے ساتھ سرحد کے قریب حوثیوں کیخلاف کارروائی کرکے ان کے 3 کمانڈروں سمیت 70 اہلکاروں کو ہلاک اور100 کو گرفتار کرلیا،پہلی کارروائی سعودی سرحد کے نزدیک واقع یمنی صوبے حرض میں وادی عبد اللہ کے علاقے میں کی گئی۔ سعودی فورسز نے باغی ملیشیا کی 15 سے زیادہ عسکری گاڑیاں تباہ کر دیں اور درجنوں حوثی باغیوں کو قیدی بنا لیا۔ واضح رہے کہ باغی ملیشیا کے عناصر نے سعودی سرحد پر نگرانی کی چوکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے ۔ اس دوران 20 حوثیوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ باقی فرار ہو گئے ۔ دوسری کارروائی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع علاقے مرکز الربوعہ کے مقابل کی گئی ، جہاں سعودی افواج نے باغی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تیسری کارروائی سعودی عرب کے علاقے نجران کے مقابل علاقے میں کی گئی جہاں سعودی افواج نے گھات لگا کر کارروائی کی