انٹرنیشنل

روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے واپس لانے کے لیے تیار ہیں، آنگ سوچی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ان کی حکومت انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کرتی ہے،وفد سے گفتگو
میانمار کی طاقتور رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس لانے کے لیے ان کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کو تیار ہے۔ ان کی حکومت انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کرتی ہے، جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے یہ بات دارالحکومت نِیپیداو میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ سوچی کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران تشدد سے بچنے کے لیے ہجرت کر گئے روہنگیا کی تصدیق کا یہ عمل کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ سوچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کرتی ہی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button