میرا خیال ہے اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے، بیرسٹرفروغ نسیم
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ن لیگ کی حکومت کے ہوتے ہوئے شریف خاندان کوکچھ نہیں ہوگا،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
سینیئرقانون دان برسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ میراخیال ہے کہ اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے ہوتے ہوئے شریف خاندان کوکچھ نہیں ہوگا،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں۔منگل کونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرکاری عہدیدارکسی بھی قسم کااقامہ رکھنے کامجازنہیں ہوسکتا،ن لیگ کی حکومت تک شریف خاندان کے مقدمات پرسمجھوتہ ہوگا۔
شریف خاندان ملک میں نہیں ہوں گے توکیسزنہیں چل سکتے ۔انہوںنے کہاکہ میراخیال ہے کہ اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیںگے ،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں ۔ن لیگ کی حکومت میں نوازشریف اوربچوں کاکچھ نہیں بگڑنا،پانامہ کیسزمیں انٹرپول سے مددلی جاسکتی ہے ،شریف خاندان ایک بارپھرپیش ہوجائیں توپھروکیل کیس چلاسکتاہی۔