پاکستان

عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا ۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والد کو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے ۔آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا ۔
حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والد کو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ۔سندھ میں کسی بھی ایک سیاسی ورکر کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سندھ کی صورتحال کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے ۔عمران کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہی ۔انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے جلسے کے بارے میں عمران کو بڑی خوش فہمی تھی ،جو دور ہو گئی ۔جلسے میں لوگوں کی عدم شرکت نے عمران کو چڑچڑا بنا دیا۔تقریر کے دوران اپنے ہی کارکنان کو ڈانٹنے والے عمران کو پتہ چل گیا ہے۔ سندھ کے لوگ صرف اور صرف پیپلز پارٹی چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button