پاکستان

نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ہے: وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مشاہد اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چونکہ حکومت کی جانب سے یمن جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پاکستان کی فوج وہاں نہیں بھیجی گئی تھی، اسی بات کیلئے نواز شریف کو سزا دی گئی۔
یمن فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ سب نے کیا تھا لیکن سزا صرف نواز شریف کو دی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمی کے دور میں یمن جنگ چھڑنے کے بعد سعودی اتحاد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھی اپنی فوج سعودی اتحاد کا حصہ بناتے ہوئے یمن بھیجے۔ تاہم پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس کی منظوری نہ دیے جانے کے باعث فوج کو یمن نہیں بھیجا گیا تھا جس کے باعث پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button