پاکستان

زرداری کے پیچھے جائیں گے اور اس کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے

حیدر آباد 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیسے بنانے کیلیے نوازشریف اور زرداری نے ادارے تباہ کیے، میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا،اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان پورے برصغیر میں سب سے پیچھےرہ گیا، اگر نیب مضبوط ہوتا تو نوازشریف اور زرداری پکڑے جاتے: عمران خان کا حیدر آباد میں جلسے سے خطاب
عمران خان نےاعلان کیا کہ اب زرداری کے پیچھے جائیں گے اور اسے جیل میں ڈلوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ زرداری کے پیچھے جائیں گے اور اس کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے۔ زرداری عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے کر گیا۔
زرداری 1لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کامالک ہے۔ جبکہ زرداری کے فرانس، لندن میں محلات، ہوٹلز ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پیسے بنانے کیلیے نوازشریف اور زرداری نے ادارے تباہ کیے۔ میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا اور اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان پورے برصغیر میں سب سے پیچھےرہ گیا۔ اگر نیب مضبوط ہوتا تو نوازشریف اور زرداری پکڑے جاتے۔
عمران خان نے اس موقع پر بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول آپ نےکیاایک دن بھی کام کیاکہ پارٹی چیئرمین بن گئے۔ بلاول، آپ ایک جگہ بتادیں جہاں ایک کلومیٹر پیدل چلے ہوں؟ بلاول بھٹوتم نےایک دن بھی کبھی نوکری کی؟کیسےملک ٹھیک کریں گے؟ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہاتھ ہلانےسےلیڈرنہیں بنتے۔ بلاول جب سے آپ چیرمین بنے ہیں سندھ میں کوئی ایک کام بتادیں جوآپ نےکیاہو۔ ذوالفقارعلی بھٹوچھوٹےچھوٹےقصبوں میں گئے اور دن رات محنت کی تب جا کر وہ لیڈر کہلائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button