Draft

ایلینا ڈی کروز نے سلمان خان کیساتھ فلم میں کام سے کیوں انکار کیا؟

ممبئی: فلم ’برفی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’وانٹیڈ‘ میں عائشہ تاکیہ سے پہلے انہیں آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا تھا۔
بالی ووڈ میں خانز اور کپور کا راج ہے مگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان ایسے نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنا ہر کوئی اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے مگر فلم انڈسٹری میں چند ایسے نام بھی موجود ہیں جو باکس آفس کے ان بادشاہوں کو بھی انکار کر دیتے ہیں جیسے کے کنگنا رناوت نے فلم ’سلطان‘ میں سلمان کی ہیروئن بننے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’برفی‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی ادکارہ ایلینا ڈی کروز نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ دبنگ خان کی کامیاب فلم ’وانٹیڈ‘ میں عائشہ تاکیہ کی جگہ انہیں ہیروئن کی آفر کی گئی تھی اور جب انہیں یہ فلم آفر ہوئی تھی وہ اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش تھیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم میں کام کریں گی مگر انہیں اپنے امتحانات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کرنا پڑا۔
الینا ڈی کروز نے بتایا کہ جب پروڈیوسر بونی کپور نے انہیں فلم کے لیے فوٹو شوٹ کا کہا تو میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرے امتحانات چل رہے ہیں اور مجھے فلم کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوا لیکن اس وقت امتحانات سے بڑھ کر میرے لئے کچھ نہیں تھا کیوں کہ مجھے اپنی پڑھائی ختم کرنا تھی۔
واضح رہے ’وانٹیڈ‘ تیلگو فلم کا ہندی ری میک ہے جس میں عائشہ تاکیا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اس فلم کی کامیابی کے بعد سلمان خان نے بھارتی انڈسٹری کو لگاتار کئی ہٹ فلمیں دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button