انٹرنیشنل

افغانستان میں مزید فوجیوں کی تعیناتی، فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے گا: نیٹو

برسلز(آئی این پی )مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں رکن ملکوں کے مزید فوجیوں کی تعیناتی کے امریکی مطالبے پر ابھی مزید غور کرنے کی ضرورت ہے اور حتمی فیصلے کے لیے ایک ماہ درکار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کے دارالحکومات تِرانا میں نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے بعد نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل پیٹر پاول کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس امریکی مطالبے پر رکن ممالک میں مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔ البانوی دارالحکومت میں ہونے والی میٹنگ میں امریکی فوج کے چیرمین برائے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جو ڈنفورڈ اور افغانستان میں امریکی و غیر ملکی افواج کے اعلی ترین کمانڈر جنرل جان نکلسن بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button