انٹرنیشنل

تنزانیہ،ہم جنس پرستی کے الزام میں 20 مردوخواتین گرفتار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ گرفتار ہونے والے افراد میں 8 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں اور انھیں ملک کے نیم خود مختار جزیرے زینزیبار میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان افراد کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک ہوٹل میں ایچ آئی وی ایڈز کے اگاہی پروگرام میں زیر تربیت تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مراکز ملک میں مردوں کے آپس میں جنسی روابط کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ تنزانیہ میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں حکام نے ایسی غیر سرکاری کلینکس کو بند کر دیا تھا، جو ایچ آئی وی کے بارے میں سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button