ضمنی انتخاب‘فردوس عاشق اعوان کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ’’لوٹی لوٹی ‘‘کے نعرے
لاہور 18 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا ‘فردوس عاشق اعوان
تحریک انصاف کی مرکزی رکن فردوس عاشق اعوان کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ’’لوٹی لوٹی ‘‘کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار روز فردوس عاشق جب لاہور کے ضمنی انتخاب کے موقعہ پر تحر یک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی سپورٹ کیلئے آئی تووہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کے کیمپ میں موجود کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کو دیکھتے ہی انکے خلاف لوٹی لوٹی کے نعرے لگائے مگر فردوس عاشق اعوان نے اس سارے معاملے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا ۔
نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔میچ فکس کرنا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ۔