میں نا مانوں کی رٹ برقرار ۔ پی ٹی آئی نے 29 ہزار ووٹوں کی تصدیق تک الیکشن نتائج ماننے سے انکارکردیا
لاہور 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آج کے نتائج پر29ہزارووٹوں کاسایہ پڑاہواہے،ووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھاؤں گی، آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کل پریس کانفرنس میں کروں گی۔پی ٹی آئی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدکی میڈیاسے گفتگو
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدنے 29ہزارووٹوں کی تصدیق تک الیکشن نتائج ماننے سے انکارکردیا،آج کے نتائج پر29ہزارووٹوں کاسایہ پڑاہواہے،ووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھاؤں گی، آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کل پریس کانفرنس میں کروں گی۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میڈیا اور عوام کے ساتھ دینے پرشکریہ اداکرتی ہوں ۔
میڈیانے سکھادیاکہ مڈل کلاس کے لوگ بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل پریس کانفرنس میں آئندہ کالائحہ عمل کااعلان کروں گی۔پہلے ہی کہاتھا کہ جیتوں یاہاروں 29ہزارووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھاؤں گی۔ 29ہزار ووٹوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں جاؤں گی۔ آج کے نتائج پر29ہزارووٹوں کاسایہ پڑاہواہے۔ابھی رزلٹ مکمل نہیں آیا۔یہ جنگ ختم نہیں ہوئی۔
جب تک الیکشن کمیشن اپنے آپ کوآزادانہ قرارنہیں دے گی۔تو ہم اس ادارے ے پیچھے پڑے رہیں گے۔اس موقع پراعجازچوہدری نے کہاکہ میں حلقے کے عوام کامشکورہوں ۔ 2013ء کی نسبت دوتہائی مارجن کوکم کیاہے۔جن کے حکومت ہوتے ہوئے بندے اٹھائے جائیں ان کوحکومت چھوڑدینی چاہیے۔ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف ہوتاہے۔بڑامشکل الیکشن ہوتاہے۔حکومتی وسائل استعمال کرنے پران کومنہ چھپاناچاہیے۔