تین سو پچاس چھوٹے ڈیم بنارہے ہیں جس سے بجلی کے بحران میں کافی کمی آئیگی، پرویز خٹک
سوات 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تباہ حال صوبے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ،صوبے میں تین سو پچاس چھوٹے ڈیم بنارہے ہیں جس سے بجلی کے بحران میںکافی کمی آئیگی ،کالام کی تعمیر وترقی سے یہاںکے عوام کا مستقبل وابستہ ہے کالام کو ترقی دیے کر یہاںکے عوام کو خوشحال بنائینگے،سوات اور کالام میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھائئنگے ،کالام کو ترقی دے کر سیاحوں کے لئے کالام کو پرکشش بنائئنگے ،وزیر اعلی خیبر پخونخواہ پرویز خٹک کا کالام میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے افتتاح اور کالام سمر فیسٹول کے احتتامی تقریب سے خطاب ،کالام میں سہ روزہ ’’کالام فیسٹول ‘‘ اختتام پذیر ہوگیا ۔
شاہی گراونڈ کالام میں اختتامی تقریب میں خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی وزرا محمود خان ، عبدالمنیم ، اراکین اسمبلی نے بھی شرکت وزیرااعلی نے کالام میں جاری کالام بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو اختتامی روز میلہ میں خٹک ڈانس کیا گیا اور پشتو کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
اختتامی تقریب سے خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 2013میں جب اُن کو حکومت ملی تو صوبہ تباہ حال تھا اور ہم نے اُس صوبے کو اب اپنی پاوں پر کھڑا کردیا ہے ۔ کالام میں سہ روزہ جشن کالام فیسٹوک کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی دور حکومت میں ہم نے تین سو پچاس چھوٹے ڈیم بنائے ہیں جس سے لوگوں کو چار روپے فی یونٹ بجلی بلا تعطل فراہم کی جارہی ہے اور اس طرح کے مزید سات سو ڈیم بنائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جیت کی سوچ رکھنے والے جان لے کہ آئیندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور آئیندہ حکومت بھی ہم اکیلے بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں ،صوبے میں پولیس کو آزاد اور غیر سیاسی کردیا ہے لیکن اس کے باجواد تھانوں میں کسی صورت رشوت اور سفارش کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کی ترقی کے لئے کام جاری ہے ۔ نتھیا گلی کے بعد اب کالام میں ایک ارب تیس کروڑ روپے سے کالام کی ترقی اور خوبصورتی کا کام جاری ہے۔