پاکستان

این اے 120 میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں کچھ افراد آکر ہمارے 10 سے 12 اہم کارکنوں کو اٹھا کر لے گئے

لاہور 18 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
این اے 120 میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں کچھ افراد آکر ہمارے 10 سے 12 اہم کارکنوں کو اٹھا کر لے گئے جس پر ہمیں تشویش ہے،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 120 میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں کچھ افراد آکر ہمارے 10 سے 12 اہم کارکنوں کو اٹھا کر لے گئے جس پر ہمیں تشویش ہے ۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں میں کچھ لوگ آئے اورہمارے 10 سے 12 کارکنوں کو اٹھا کر لے گئے جس پر تشویش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پولنگ دیر سے شروع ہوئی جس پر ہم نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ باہر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے لیکن پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے حلقے میں بہترین انتخابی مہم چلائی ۔…

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button