پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور: این اے 120 ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ فی الحال کسی چیز پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، الیکشن کا دن پرسکون رہنے پر فوج اور میڈیا کا شکریہ ادار کرتی ہوں، فوج کی وجہ سے لوگ پرسکون رہے اور آرام سے ووٹ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے نتائج پر 29 ہزار ووٹوں کا سایہ پڑا ہوا ہے اور اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے بلکہ آخری دم تک اس کا پیچھا کریں گے۔ آج کے انتخاب کا جو نتیجہ بھی آئے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت ضرور جاؤں گی
یاسمین راشد نے کہا کہ پچھلی بار پولنگ اسٹیشنز میں (ن) لیگ کے لوگ گھس جاتے تھے اس بار ایسا نہیں ہوا، اگر ضمنی انتخاب میں بھی 40 سے 42 فیصد ووٹ پڑجائیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے الیکشن ہمیشہ صاف اور شفاف ہوں کیونکہ غلط طریقے سے جیتا گیا الیکشن جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button