پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرانولہ میں کارروائیاں،ناقص اچار اور ٹافیاں بنانے والی 3فیکٹریاں سیل ،ْتحقیقات کا آغاز

گوجرانوالہ 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اچار اور بچوں کی ٹافیاں بنانے والی تین فیکٹریا ں سیل کر کے مالکان اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نارتھ کے ڈائریکٹربلال ابرو کی سربراہی میں گوجرانوالہ کے نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اچار اور بچوں کی ٹافیاں بنانے والی تین فیکٹریوں سیل کر دی ہیں ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ فیکٹریوں سے تیار اور خام مال بھی قبضے میں لے لیا ہے۔فیکٹریزکے مالکان اور ملازمتوں کے خلاف کیس درج کر کے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button