پاکستان
این اے 120 میں ن لیگ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم
لاہور 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان مسلم لیگ ن کے دو گروپس میہں الیکشن سے ایک رات قبل ہی پھوٹ پڑگئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ماڈل ٹاون میں ہونے والی میٹنگ کے دوران کیپٹن صفدر اور حمزہ شہبازشریف کے یوتھ ونگ کے کارکن آپس میں گھتم گھتا ہوگئے جس کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے کئی کارکنوں اور سینئر رہنماوں نے بیچ بچا کرنے کی کوشش کی لیکن بےسود رہے تاہم ماحول مزید گرم پر کیپٹن صفدر کو خود کارکنوں کے مابین آنا پڑا۔ مزید یہ کہ حمزہ شہباز یوتھ ونگ کے کارکنوں نے کیپٹن صفدر ونگ کے کارکنوں کے خلاف پرچہ درج کروانے کی بھی دھمکی دی ہے۔