Draft

فیشن ویک کے ذریعے نئے چہرے متعارف ہوئے :صباح ممتاز

کراچی (نیوز وی او سی)ماڈل صبا ح ممتاز نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فیشن انڈسٹری نے ماڈلز کو چوائس دے دی ہے ۔ ذاتی طورپر فی الحال ماڈلنگ تک محدود ہوں اچھی آفر اور کردار ملنے پر ٹی وی اور فلم کیلئے بھی غور کروں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا ماڈل کو بنانے و سنوارنے میں میک اپ آرٹسٹ اہم کردار اداکرتاہے ، میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس اس وقت ماڈل کو سنوار کر نیا لک دینے میں سب سے نمایاں ہیں ،انہوں نے مزید کہا فیشن ویک کے ذریعے کئی نئے چہرے بھی متعارف ہوئے ہیں انکو آگے لانے میں فیشن ایونٹس اہم کردار ادا کررہے ہیں ریمپ پر ماڈلنگ مشکل ترین امر ہے جس کو ہر ماڈل افورڈ نہیں کرسکتی تربیت و رہنمائی سے اب یہ مشکل مراحل آسان تر ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا معیاری ڈراموں اور فلموں سے شوبز انڈسٹری اب بیرون ممالک میں بھی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہورہی ہے جو نئے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button