انٹرنیشنل

لندن ٹرین دھماکے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ،ْبرطانوی ہائی کمشنر

لندن 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ لندن ٹرین دھماکے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ جو برطانوی پولیس کی معلومات ہیں ہمارے پاس بھی وہی معلومات ہیں ، مقامی سیکورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے، واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق پارسنز دھماکا دہشت گرد حملہ ہے جبکہ ٹرین میں دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button