ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف اگر19ستمبر کو عدالت پیش نہ ہوئے تو انکی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں،حامد میر

لاہور 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
معروف اور سینئیر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کیس میں مسلم لیگ ن کے کہنے پر پانچ رکنی لارجر بینچ بنایا گیا تھا اس لیے اب مسلم لیگ ن اس لارجر بینچ کے فیصلے پر اعتراض کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے ، تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل پر شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلوں کے مسترد کئیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیل کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ بنایا تھا مگر مسلم لیگ ن کے کہنے پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ۔
اب جب پانچ رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے تو مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم کرے کیونکہ اب مسلم لیگ ن فیصلے پر تنقید کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔این اے 120کے حوالے سے حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ این اے 120کے ضمنی الیکشن پر اثر انداز تو ہوگا مگر پھر بھی بیگم کلثوم نواز کی پوزیشن بہت بہتر ہے۔نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کو واپس آنا چاہیے اور جہاں تک میری معلومات ہیں پارٹی قیادت نے بھی یہی رائے دی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو وطن واپس آکر 19ستمبر کو نیب کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ اگر 19ستمبر کو میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو عدالت انکی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button