Draft

کوٹلی میں بہن بھائی نے شادی کر لی ،4بچے بھی ہو گئے،مقدمہ درج

لاہور 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں پیش آنے والے اس شرمناک واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ،10سال سے بہن بھائی جن کی ماں ایک اور باپ دو ہیں،یہاں تک کہ ان کے چار بچے بھی ہیں،کوٹلی پولیس نے ان کوگرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ نے دوکاندار کو بتایا کہ کہ اس نے اپنے سوتیلے بھائی سے شادی کر کے عظیم گناہ کا ارتکاب کیا ہے اسے بھائی سے شادی نہیں کرنی چاہے تھی ہمارا اسلام ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتا ۔
دونوں بہن بھائی مظفر آباد کے رہائشی ہیں۔ ان کی ماں گل جان جس کی پہلی شادی میں سے ایک بیٹا تھا جس کا نام شفیق تھا۔ اس نے اپنے پہلے شوہر کی وفات کے بعد گل جان نے رحیم نامی شخص نے شادی کی اور ا س میں اس کی بیٹی شازیہ پیدا ہوئی ۔ شازیہ نے2001میں محمود نامی شخص ے شادی کی لیکن شادی زیادہ دیر تک نہ چل کی اور شازیہ نے2006میں عدالت کے ذریعے محمود سے طلاق لے لی۔
طلاق کے بعد وہ اپنے بھائی شفیق کے ساتھ کوٹلی میں رہنے لگی اور دونوں نے ناجائز تعلقات قائم کر لئے اس شرمناک تعلق کے باعث ان کے ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔ دوسری بیٹی کی پیدائش 2012ء،بیٹے کی پیدائش2014،جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی پیدائش2017ء میں ہوئی۔ جب شازیہ نے اپنے اس حرام اور ناجائز تعلقات کے بارے میں دوکاندار کو بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ ا س گناہ کے اثرات ے اگاہ ہے اور ا س سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ دوکاندار نے اس معاملے کی اطلاح پولیس کو دی ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button