بزنس

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی 15 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کرایک بار پھر106روپے کے قریب جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 1پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید105.41روپے سے کم ہو کر105.40روپے اور قیمت فروخت105.46روپے سے کم ہو کر105.45روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.60روپے سے بڑھ کر105.70روپے اور قیمت فروخت105.80روپے سے بڑھ کر105.90روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید139روپے سے بڑھ کر139.50روپے اور قیمت فروخت 140.50روپے سے بڑھ کر 141روپے پر جا پہنچی جبکہ70پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید125.40روپے سے کم ہو کر 124.50روپے اور قیمت فروخت126.70روپے سے کم ہو کر126روپے پر آگئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button