کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے :عمر ڈار
سیالکوٹ (نیوز وی او سی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، وطن عزیز کو بد دیانت عناصر سے پاک کر کے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا کر یں گے ۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو امن و امان کے فروغ ،بھائی چارے او ر جذبہ حب الوطنی کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی ریلی میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل دنیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں ہیں، اس حلقے سے منتخب ہو کر نواز شریف وزیر اعظم بنے لیکن انہوں نے اپنے حلقے میں محرومیوں کو جنم دیا ، جو شخص اپنے حلقے کے مسائل نہ حل کر سکا وہ ملک کے لئے کیا کرے گا اور پی ٹی آئی این اے 120 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔